ابنا: ڈان نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وکلاء نے سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کے اغوا کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ عدالت کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔ وکلاء کی ہڑتال اس صوبے کی عدالتوں میں خلل پیدا ہونے کا باعث بنی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کو کل رات نامعلوم مسلح افراد نے سریاب روڈ سےاغوا کرلیا تھا، اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں بھی گزشتہ مہینے صوبہ بلوچستان کے اٹارنی جنرل وصی ترین، کو بھی اغوا کیا گیاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405914
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں وکلاء برادری نے سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کے اغوا کے خلاف آج ہڑتال کی۔