ابنا: اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے حلب شہر کی مسجد الحسین میں گھس کر مسجد کے امام شیخ مقصود کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا۔ مغرب اور بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے حلب میں شام کے مشہور عالم دین شیخ سیف الدین کو شہید کردیا تھا۔ دہشت گردوں نے دو ہفتے پہلے بھی دارالحکومت دمشق کے قریب شامی علما کے اتحاد کے سربراہ علامہ البوطی کو شہید کردیا تھا۔واضح رہے کہ سنہ 2011 سے امریکہ، صہیونی ریاست، برطانیہ، فرانس، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ مختلف ملکوں کے دہشت گردوں نے شام کے بعض علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف استقامت کے اہم محور یعنی شام کی بشار اسد حکومت کی سرنگونی کی کوشش کررہے ہیں۔...../169
2 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405628
شام میں سرگرم عمل مسلح دہشت گردوں نے حلب شہر میں ایک عالم دین کو قتل کردیا۔