2 اپریل 2013 - 19:30

طالبان کے ترجمان نے افغانستان کے صوبۂ فراہ کے گورنرہاؤس پر حملے میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بتایا کہ صوبہ فراہ کے گورنر ہاؤس پر آج صبح حملہ کیا گيا جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئي۔یوسف احمدی کے مطابق اس حملے میں 6 امریکی فوجی اور 35 افغان سرکاری اہلکار اور فوجی مارے گئے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں 63 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ادھر افغانستان کے بعض خبری ذرائع کے مطابق صوبۂ فراہ کے گورنر ہاؤس پر ہونے والے حملے میں 74 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثر عام شہری ہیں۔دریں اثنا صوبہ فراہ کے گورنرمحمد اکرم خپلواک نے بتایا ہے کہ گورنرہاؤس پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 5 تھی جن میں دو حملہ آور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲