2 اپریل 2013 - 19:30

جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کی اشتعال انگيزیوں کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

ابنا:  اطلاعات کے مطابق امریکہ نے علاقے میں مزید بحری بیڑے روانہ کردئيے ہیں جس پر روس اور چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی آڑ میں مزید جنگي ساز و سامان اور بحری بیڑے علاقے میں بھیج دئيے ہیں جس سے علاقے میں کشیدگي میں شدت پیدا ہوگئي ہے۔ جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی ہوئي کشیدگي کے تناظر میں روسی وزارت خارجہ کے نمائندے گریگوری لیگوی نیف نے جزیرہ نمائے کوریا میں بعض ملکوں کے اشتعال انگیز اقدامات کی بابت خبردار کرتے ہوئے ان ملکوں کے موقف کو غیر تعمیری قراردیا ہے۔ادھر چین نے بھی جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کئے جانے کے موقف پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر خطے میں امن و امان کی برقراری کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ چین خطے میں ہر قسم کے اشتعال انگيز اقدامات کے خلاف ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲