2 اپریل 2013 - 19:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیو آمانو نے ایران کے تعاون کو نظرانداز کرتے ہوئے مغربی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیو آمانو نے ایران کے تعاون کو نظرانداز کرتے ہوئے مغربی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔آمانو پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آمانو غیر جانبدار شخص نہیں ہے اور ایران کے بارے میں اس کی معلومات  امریکہ اور اسرائیل کی معلومات کی بنیاد پر ہیں۔ ایران نے آمانو کے دعوے کو رد کرتے ہوئےکہا کہ شکوک و شبہات کی بنیاد پرجاری ہونے والے بیانات بالکل بےبنیاد اور غلط ہیں۔...../169