ابنا: شام کے ٹی وی الاخبار کے مطابق فوج نے کل مغربی علاقے لاذقیہ اور ربیعہ میں حملے کرکے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ان آپریشن میں دہشتگردوں کے سرغنے عمر علی حیسنو اور شعبان ہاشم اور ابو عبداللہ اللیبی ہلاک ہوگئےہیں۔ ان حملوں میں شام کی فوج نے دہشتگردوں کی گاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ لاذقیہ کے علاقے وادی شیخان میں بھی متعدد دہشتگرد ہلاک ہوے ہیں۔ جبکہ دہشتگردوں نے پناہ نہ دینے پر دس افراد کو قتل کردیا ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ دہشتگردوں نے مشرقی علاقے دیرالزور میں تیل کے تین کنووں میں آگ لگادی ہے۔دہشتگردوں میں تیل کی تقیسم پر اختلاف ہوگيا تھا جس کی بنا پر انہوں نے تیل کے کنووں میں آگ لگادی۔ ان کنووں سے روزآنہ چارہزار بیرل تیل ضایع ہورہا ہے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔............./242
1 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405075
دہشتگردوں کےخلاف شام کی فوج کے آپریشن جاری ہیں۔