ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگي جمع کرانے کا کل آخری دن ہے اور الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست انیس اپریل کو جاری کرے گا۔ دریں اثنا 54 سابق ارکان پارلیمنٹ کے پاس جعلی ڈگری ہونے کا معاملہ سامنے آيا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے اعلی تعلیم کمیشن نے جعلی ڈگریوں والے 54 سابق ارکان پارلیمنٹ کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوادئيے ہیں۔ ان 54 ناموں میں صوبائي اسمبلیوں کے بعض سابق ارکان کے نام بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
29 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404463
پاکستان میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور ان کی جانچ پڑتال کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔