29 مارچ 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نےعزت،حکمت اور مصلحت کو ایران کی ڈپلومیسی کا تین اہم محور قرار دیا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے مشرق نیوز ویب سایٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ڈپلومیسی عزت،حکمت اور مصلحت پر استوار ہے اور ایران ہمیشہ مختلف کنونشنوں اور ہونے والے سمجھوتوں کی تدوین کے موقع پر اپنے اس موقف کا اعلان کرتا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے 34 برسوں میں ھمیشہ امن،عدالت اور غیر جانبدار رہنے کی بنیاد پربنائی گئی ہے اور اسی سلسلے میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کل تہران میں دوسرے ممالک میں تعینات ہونے والے ایرانی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عالمی سطح پر سیاسی ہتھکنڈوں اور سازشوں کے باوجود ہمیشہ سے عدالت،امن اور صداقت پر کاربند رہتے ہوئےعالمی سامراجی طاقتوں کے مد مقابل کھڑا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242