ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج تاجیکستان میں ایشین کوآپریشن ڈائيلاگ اے سی ڈی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران اس تنظیم میں اپنا تہذیبی اور ثقافتی کردار ادا کرتا رہے گا۔ ایشین کوآپریشن ڈائيلاگ کے وزراء خارجہ کا اجلاس آج تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شروع ہوا ہے۔ انہوں نے ایشیا میں ایران کے ناقابل انکار ثقافتی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایشیائي ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون میں مدد کرنے کے لئے اے سی ڈی میں اپنا کردار جاری رکھنے کا عزم محکم رکھتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران رواں برس مئي کے مہینے میں اے سی ڈی کے وزراء خارجہ اور اعلی حکام کی کانفرنس کرانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تہذیب کے ارتقاء کے لئے خواتین کے کردار پر تاکید، ایشین سینما سنٹر قائم کرنے، نیز شاہراہ ابریشم کی ثقافت کے احياء اورایشین شخصیتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگراموں کے انعقاد کی تجویزیں پیش کرتا ہے۔ اس سے قبل علی اکبر صالحی نے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی اس ملاقات میں باہمی تعلقات اور تعاون میں فروغ لانے پر تاکید کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
28 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404010
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج تاجیکستان میں ایشین کوآپریشن ڈائيلاگ اے سی ڈی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران اس تنظیم میں اپنا تہذیبی اور ثقافتی کردار ادا کرتا رہے گا۔