27 مارچ 2013 - 19:30

کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق پارٹی کے خصوصی کمیٹی نے عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 2 صوبائی اسمبلی کے 3 نشستوں اور خواتین کے ایک مخصوص نشست کیلئے پارٹی امیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔

ابنا: پارٹی چیئر مین عبد الخالق ہزارہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 259 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 2 سے پارٹی کے امیدوار ہونگے جبکہ دونوں حلقوں سے انکے متبادل امیداور کی حیثیت سے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمد رضا وکیل کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 سے رکن مرکزی کونسل محمدر ضا ہزارہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 1 سے نائب چیئرمین دوم مرزا حسین ہزارہ پی بی 6 سے سیکریٹری جنرل احمد علی کوہزاد متبادل امیدوار قادر علی جبکہ خواتین کے خصوصی نشست کیلئے انیسہ علی کشتمند کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں پارٹی بیان میں کہا گیا کہ پارٹی انتخابات میں اپنی گزشتہ 10 سالہ سیاسی و جمہوری جدوجہد کی بنیاد پر حصہ لے گی ۔ جس طرح پارٹی نے کوئٹہ شہر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے نام پر ہزارہ قوم کے قتل عام و نسل کشی کے خلاف اور اقوام و قبائل کے درمیان رواداری ، بھائی چارے کے فروغ مذہبی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آھنگی کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے ہزارہ قوم کو سیاسی عمل کے طرف راغب کرتے ہوئے انہیں جمہوری جدوجہد کرنے اور پارٹی کلچر کو اپنانے کا درس دیا۔ وہ پارٹی کے بڑے اور اہم کارناموں میں شمار کئے جاسکتے ہیں ۔ اس دوران پارٹی نے ہزارہ قوم کی مظلومیت کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے اور ہزارہ قوم کی نسل کشی کے خلاف دنیا بھر کے ہزارہ انجمنوں ، تنظیموں اور اداروں کو متحرک کرکے جس طرح بین الاقوامی سطح پر احتجاج اور مظاہرے کئے گئے وہ پارٹی کو انتخابات کے دوران پارٹی کے اہم انتخابی مہم کا حصہ ہونگے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کو الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی نشان چاند دیا گیا ہے جو کہ پارٹی کا سابقہ انتخابی نشان اور پارٹی درخواست پر منظور کی گئی ہے ۔ اور چاند کے انتخابی نشان کو ہزارہ قوم کے سیاسی جماعت کے نشان کے طور پر قوم اور انتخابی حلقہ میں عوام کے خدمت گار سیاسی جماعت کے نشان کے طورپر پیش کرتے ہوئے عوام سے ووٹ کی درخواست کی جائے گی ۔ بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کا انتخابی اتحاد کیلئے کئی جمہوری سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بات چیت ہوچکی ہے اور دیگر جماعتوں سے رابطہ جاری ہے ۔ جس کیلئے پارٹی کی خصوصی کمیٹی مصروف عمل ہے۔ پارٹی کے انتخابی مہم کیلئے کئی کمیٹیاں قائم کی ہے جو انتخابی مہم کے تمام ضابطوں کو طے کرکے امیدواروں کی کامیابی کو حتمی بنانے کے سلسلے میں حکمت عملی طے کریں گے ۔ پارٹی کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے انتخابی مہم کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں شروع کریں ۔...../169