ابنا: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم مذاکرات جاری ہیں، کارکن بھرپور تیاری کریں، عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل، عوام حق رائے دہی کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب اور ملک بھر سے آئے کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک پاکستان مکتب تشیع کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملت قومی پلیٹ فارم کے فیصلے کی منتظر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے حوالے سے رابطے کئے ہیں مگر فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا البتہ مذاکرات جاری ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور اس حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی فراہم کریں تاکہ ٹرن آئوٹ زیادہ آئے کیونکہ آنے والے انتخابات انتہائی اہم ہیں ملک انتہائی نازک صورتحال کا شکار ہے۔ عوام اپنے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ دینا لازمی ہے اس لئے عوام ووٹ ضرور کاسٹ کریں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ عوام ایسے ایماندار نمائندوںکا انتخاب کریں جو ان کا حق نمائندگی صحیح طریقے سے ادا کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242