ابنا: فلسطین سے شائع ہونے والے ھفت روزہ جریدے المنار نے اپنی حالیہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ یمن کی سکیورٹی فورسز نے صنعا شہر کے جنوبی علاقے سے دو قطری شہریوں کی لاشیں برآمد کی جن میں سے ایک کی شناخت شیخ حمد بن جاسم بن جابر آل ثانی کے داماد اور وزیر خارجہ کے طور پر ہوئی۔شیخ حمد بن جاسم بن جابر آل ثانی کے داماد اور وزیر خارجہ کو یمن کے شہریوں کو ترکی میں دھشتگردی کے نیٹ ورک کی جانب راغب کرنے اور انھیں ٹریننگ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاکہ یہ افراد قطر اور سعودی عرب کی مالی امداد سے شام میں سرگرم دھشتگردوں سے مل جائیں ۔ سعودی عرب،قطر،ترکی،امریکہ ،فرانس،برطانیہ، اسرائیل اوربعض دیگر غیر ملکی طاقتیں2011 سے شام میں دھشتگرد بھیج کر اور ان کی مالی اور اسلحہ جاتی امداد کے ذریعےبشار الاسد کی عوامی حکومت کو سرنگوں کرنے اور شام جو اسرائیل کے مقابلے میں مزاحمت اور مقاومت کا ایک اہم محور ہے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں ابھی تک وہ ناکام رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
27 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403736
یمن کے دارالحکومت صنعا سے قطر کے وزیراعظم کے داماد اور وزیرخارجہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔