ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک استانی کو جاں بحق کردیا ہے۔ خیبر ایجنسی کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو تحصیل جمرود کے علاقے شاکس میں پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ شہناز نازلی پشاور کی رہائشی تھیں اور شاکس کے قریب اعجاز کلے میں ایک کمیونٹی اسکول میں استانی تھیں۔ انتظامیہ کے بقول شہناز جب مسافر وین سے شاکس کے علاقے میں اتریں تو ان پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
یاد رہے کہ خیبرایجنسی میں اس سے پہلے بھی غیر سرکاری تنظیموں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ پچھلے سال جولائی میں خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم (N.G.O) سویرا کی خاتون منیجر کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ فریدہ آفریدی قبائلی علاقوں میں خواتین کی تعلیم و تربیت اور حقوق کے لیے سرگرم غیر سرکاری تنظیم سویرا کی ایچ آر منیجر تھیں۔ ان کا تعلق سویرا تنظیم کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ 24 سالہ فریدہ آفریدی جمرود کے ایک پسماندہ علاقے غنڈی مندتو کلی سے تعلق رکھتی تھی۔ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے وہ باقاعدہ پردے میں دفتر آتی جاتی تھیں اور ان کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242