25 مارچ 2013 - 19:30

اقوام متحدہ نے اپنے متعدد کارکنوں کوشام سے واپس بلانے کا فيصلہ کيا ہے-

ابنا: اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل کے ترجمان مارٹن نيسرکي نے بتايا ہے کہ عالمي ادارے نے سيکورٹي کے خدشات کے پيش نظر اپنے عملے کے آدھے افراد کو شام سے واپس بلاليا ہے-انہوں کہا کہ اقوام متحدہ کے سلامتي سے  متعلق ادارے نے صورتحال کا جائزہ لينے کے بعد يہ فيصلہ کيا ہے اور بقول ان کے  ايسا عارضي طور پر کيا گيا ہے- انہوں نے کہا کہ  شام سے واپس آنے والے کارکنوں کو بيروت اور قاہرہ منتقل کيا جائے گا-اس وقت شام ميں اقوام متحدہ کے سو عالمي اور آٹھ سو مقامي کارکن کام کر رہے ہيں- شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے قطر، سعودي عرب، ترکي امريکہ اور بعض ديگر مغربي اور عرب ملکوں کے حمايت يافتہ دہشتگرد  گروپ بدامني پھيلاتے چلے آرہے ہيں جسکا مقصد صدر بشار اسد کي قانوني حکومت کا تختہ الٹنا ہے-......./169