23 مارچ 2013 - 19:30

امريکي وزير خارجہ جان کيري اچانک بغداد پہنچے ہيں.

ابنا: وزير خارجہ بننے کے  بعد جان کيري کا يہ پہلا دورہ بغداد ہے - اگرچہ ان کے دورے کا مقصد بيان نہيں کيا گيا ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ وہ بغداد ميں وزير اعظم نوري مالکي اور پارليمنٹ کے اسپيکر اسامہ النجيفي سے ملاقات کريں گے.جان کيري،  صدر باراک اوباما کے ہمراہ علاقے کے دورے پر آئے تھے - امريکي صدر  باراک اوباما مشرق وسطي کا اپنا دورہ مکمل کرچکے ہيں ليکن علاقے کے حکام کے ساتھ اوباما کے مذاکرات کو نتيجہ بخش بنانے کے لئے جان کيري ابھي بھي علاقے ميں موجود ہيں - امريکي صدر باراک اوباما تيئس مارچ کو واپس امريکا لوٹ چکے ہيں - باراک اوبا ما کو مقبوضہ فلسطين اور اردن کے دورے ميں عوام کي شديد مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا......../169