23 مارچ 2013 - 19:30

پاکستان کے اليکشن کميشن نے ميرہزار خان کھوسو کو نگراں وزير اعظم مقرر کرديا ہے.

ابنا: چيف اليکشن کميشن آف پاکستان جسٹس ريٹائرڈ فخرالدين جي ابراہيم نے اسلام آباد ميں نگراں وزير اعظم کے نام کا فيصلہ ہوجانےکے بعد پريس کانفرنس ميں بتايا کہ مير ہزار خان کھوسو کو پاکستان کا نگراں وزير اعظم مقرر کرديا گيا ہے.
نگراں وزير اعظم کے عہدے کے لئے ہزار خان کھوسو کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عشرت حسين ، ناصر اسلم زاہد ، اور رسول بخشن پليجو کے نام بھي زيرغور تھے -
اجلاس کي صدارت چيف اليکشن کميشن فخرالدين جي ابراہيم نے کي - ميرہزار خان کھوسو بلوچستان ہائي کورٹ کے چيف جسٹس رہنے کے علاوہ فيڈرل شريعت کورٹ کے جج کے فرائض بھي انجام دے چکے ہيں-
ہزار خان کھوسو کا تعلق صوبہ بلوچستان کے جعفرآباد کے علاقے گوٹھ ا‏عظم خان کھوسہ سے ہے-
نگراں وزير اعظم بننے کے بعد ميرہزار خان کھوسو نے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا ان کي اولين ترجيح ہے  - انہوں نے نگراں وزير اعظم بننے کے بعد اپنے پہلے انٹرويو ميں کہا کہ نگراں کابينہ دس سے بارہ وزرا پر مشتمل ہوگي -
انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہي ہوں گے -  پاکستان کے نگراں وزير اعظم نے ملک ميں امن و امان کے حوالے سے کہا کہ امن و امان کي بہتري کے لئے صوبوں سے مشاورت کي جائے گي - انہوں نے کہا کہ اس سلسلے ميں سبھي سياسي رہنماؤں سے بھي  ملاقات کروں گا -
.......
/169