ابنا: اطلاعات کے مطابق لبنان کے صدر نے نجیب میقاتی کا استعفی منظور کرتے ہوئے انہیں نئی کابینہ کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے گزشتہ رات وزیراعظم ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے مختصر بیان میں استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابینہ کے اجلاس میں اپنی تجاویز منظور نہ ہونے کی بنا پر استعفی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں لبنان کی پولیس کے سربراہ اشرف ریفی کی مدت ملازمت میں توسیع اور پارلیمانی انتخابات کی نگراں کمیٹی قائم کرنے کی تجاویز پیش کی تھیں۔
.....
/169