21 مارچ 2013 - 20:30

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے اٹھارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ابنا: پاکستان کراچی کے علاقہ لیاری میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران پولیس نے اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جنہیں کالا کوٹ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا تھانے کی حدود میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک بھتہ خورگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کےمطابق ملزم دکانداروں میں بھتے کی پرچیاں دیتا تھا جبکہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ دوسری جانب شرافی گوٹھ میں پولیس نے جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر انیس جواری گرفتار کر لئے اور جوے میں استعمال ہونے والی رقم اور سامان قبضے میں لے لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242