20 مارچ 2013 - 20:30

شمال مغربی پاکستان میں واقع جلوزئی کیمپ میں آج جمعرات کو دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور بچیس افراد زخمی ہوئے۔

ابنا: شمال مغربی پاکستان نوشہرہ میں واقع جلوزئی کیمپ میں جمعرات کو دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور بچیس افراد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت اور بچہ بھی شامل  ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ ( بی ڈی ایس) کے افسر عبدل حق نے بتایا کہ دھماکےمیں 35 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ ایک کار دھماکہ تھا جو کیمپ کے قریب ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ یہ دھماکہ جلوزئی کیمپ کے علاقے فیز فائیو میں فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کے دروازے کے باہر ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر ہوا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ (ڈی ایچ کیو) اور پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے لیکن متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری طرف تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔............./242