16 مارچ 2013 - 20:30

امریکی اخبار نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے شام میں وسیع پیمانے پر ڈرون حملوں کے منصوبے کا راز فاش کیا ہے۔

ابنا: اخبار کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئي اے اس سلسلے میں سعودی عرب اور اردن کے خفیہ اداروں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کئے ہوئے ہے ۔ اخـبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے القاعدہ کے رہنماؤں کو شام میں جمع کیا ہے اور اب انھیں نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ امریکہ اب تک ڈرون طیاروں سے پاکستان اور یمن میں استفادہ کررہا ہے اور امریکی ڈرون حملوں میں 2004 سے لیکر اب تک پاکستان میں 3 ہزار 457 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر یورپی یونین نے شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار بھیجنے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے جبکہ فرانس اور برطانیہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار بھیجنے کی حمایت کررہے ہیں برسلز میں یورپی یونین کا اجلاس کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا ہے۔

.....

/169