16 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کے قریب آنے کے موقع پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کوشاں ھے

ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے عہدیدار پاکستان کی شیعہ برادری سے زیادہ قریب ہونے اور شیعہ دشمن کالعدم دھشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے اپنے تعلقات سے متعلق موجود شکوک و شبہات کو دور کرنے میں کوشاں ھیں۔ پاکستان کے شہروں کوئٹہ اور کراچی میں حالیہ دنوں ھونے والے دھماکوں ، اور کالعدم گروہ لشکر جھنگوی کی جانب سے ان دھماکون کی ذمہ داری قبول کۓ جانے کے بعد کہ جنمیں سیکڑوں شیعہ مسلمان شہید اور زخمی ھوۓ تھے حکمراں پیپلز پارٹی کے حکام نے اس گروہ کے خلاف سخت نوٹس لیتے ھوۓ صوبے پنجاب میں اس دھشتگرد گروہ خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن شروع کۓ جانے کی اطلاع دی ھے حکمراں جماعت کے اس اقدام کے بعد مسلم لیگ ن کے حکام شدید دباؤ میں آکر اس دھشتگرد گروہ سے اپنے کو الگ کرنے کی کوشش کر رھے ہیں بعض ذرایع کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رھنما میاں نواز شریف اور صوبے پنجاب کے سابق وزیر اعلی بھی صوبائی وزیر قانون اور اس جماعت کے رکن رانا ثناء اللہ کے اس کالعدم دھشتگرد گروہ لشکر جھنگوی سے رابطہ بر قرار رکھنے کے سبب سخت دباؤ میں ھیں ۔ اسی طرح مسلم لیگ نون کے رھنما شیعوں کے رھنماؤوں علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے ملاقات اور گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242