14 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی کے ورلڈ سروسس کے چینلوں پر پابندی لگانا میڈیا کی آزادی کے منافی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن احمد شوہانی نے آج ریڈیو تہران کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے چینلوں پر پابندیاں لگانے سے یورپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ انہیں عوام کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی رائے عامہ میڈیا کے ساتھ امتیازی رویہ برداشت نہیں کرتی بلکہ یہ سوال اٹھاتی ہے کہ ایران کے چینلوں پر کس وجہ سے پابندی لگائي گئي ہے؟  انہوں نے کہا کہ اگر کسی یورپی چينل کےخلاف اس طرح کی پابندی لگادی جاتی تو وہ پروپگينڈا کرکے انسانی حقوق کی دہائي دینے لگتے۔
احمد شوہانی نے کہا کہ مغربی ملکوں کا یہ اقدام ایران پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے ہے اور یورپی ملکوں نے پابندیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے بائيکاٹ کا بھی قدم اٹھایا ہے تا کہ ایران پر دوگنا دباؤ ڈال سکیں۔
واضح رہے یورپی ملکوں نے صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر ایران کے ٹی وی اور ریڈیو چینلوں پرپانبدیاں لگائی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242