11 مارچ 2013 - 20:30

امریکہ کے اسلامی معاشرے نے امریکی لائبریریوں کی یونین کے تعاون سے پورے ملک میں اسلامی کتب اور ڈی وی ڈیز کو تقسیم کرنے کا اقدام کیا ہے۔

ابنا: شبستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے اسلامی معاشرے نے امریکی لائبریریوں کی یونین کے تعاون سے پورے ملک میں اسلامی کتب اور ڈی وی ڈیز کو تقسیم کرنے کا اقدام کیا ہے۔امریکہ کی اسلامی روابط کونسل نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کو پوری دنیا کے مسلمانوں اور ان کی تہذیب وتمدن سے آگاہ کرنا ہے۔اسلامی کتب اور ڈی وی ڈیز کے اس مجموعے میں ان امریکیوں کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے کہ جو مسلمانوں اور ان کے اعتقادات اور اصول کے مآخذ کو حاصل کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔اس مجموعے میں امریکی شہریوں کو اسلامی تمدن سے آگاہ کرنے کی ضروری اشیاء کو رکھا گیا ہے۔مغربی ورجینیا کی ایک لائبریری کے لائبریرین پاولا مک گرو نے اس بارے کہا ہے کہ ہم نے میڈیا کےذریعے مسلمانوں اور ان کی تہذیب کے بارے جو کچھ سنا ہے وہ بہت ناقص اور نامکمل ہے بنابریں یہ مجموعہ اسلام کے بارے میں امریکیوں کے نظریات کو تبدیل کر سکتا ہے۔............../242