بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || موصولہ رپورٹوں کے مطابق، ایران کی ناکہ بندی لائن ٹوٹ گئی ہے اور امریکی بحریہ اپنی پہلی پوزیشن سے پسپا ہوکر چلی گئی ہے۔" یہ جملہ اوپن سورس انٹیلیجنس (Open Source INTelligence) کے اکاؤنٹ کا ہے جس کا نام مولو مانیٹر (Molo Monitor) ہے۔
مولومانیٹر کے اعلان کے مطابق، 26 دن پہلے سے اب تک، ایران کی بحری ناکہ بندی لائن پر واقع سنٹینل-2 کی سیٹلائٹ تصاویر میں یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش، یو ایس ایس جارج واشنگٹن، یو ایس ایس باکسر اور آرلی برک کلاس ڈسٹرائرز میں سے کسی کی تصاویر بھی نہیں ملیں۔

ان معلومات کے مطابق، امریکہ نے ایران کے جہاز شکن میزائلوں کی زد سے باہر نکلنے کے لئے پسپائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح بحری ناکہ بندی لائن کو تبدیل کر دیا ہے جو ایک ماہ پہلے تک خلیج عمان کی بیرونی حدود پر نافذ تھی۔
تقریباً 26 دن پہلے، ستمبر کے شروع میں، ایران کی بحریہ نے پہلی بار قاسم بصیر میزائل کا تجربہ کیا، جس کا دائرہ پورے بحیرہ عرب تک پھیلا ہؤا ہے۔

مولومانیٹر نے امریکی بحری بیڑوں کے اسٹرائیک گروپس کی نگرانی کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ امریکہ بحریہ کے جہاز جو پہلے چابہار کے قریب تعینات تھے، اب اس مقام سے پسپا ہوکر، بحیرہ عمان سے نکل گئے ہیں اور بحیرہ عرب کے وسط میں تعینات ہیں اور ناکہ بندی لائن سے دور ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ