11 مارچ 2013 - 20:30

جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کے حرم مبارک کو دمشق میں دھشت گردوں نے شہید کر دیا.

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کے حرم مبارک کو دمشق میں تکفیری دھشت گردوں نے شہید کر دیا جو آزاد فوج کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آزاد فوج جو کہ وہی تکفیری دھشت گرد ہیں نے حضرت سکینہ کے حرم مبارک کے سامنے والے حصہ پر ماٹر گولے مار کر حرم مبارک کی عمارت کو خراب کر دیا۔نیز شام کے شدت پسندوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مبارک کو تخریب کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔واضح رہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مبارک کو بھی خراب کرنے کی کئی بار کوشش کی جا چکی ہے لیکن الحمد للہ ابھی تک ان کی منحوس کوشش ناکام ثابت ہوتی رہی ہے۔   ................/242