ابنا: حکومت روس مسلمان علماء کیلئے مطالعات اسلامی کے عنوان سے تین سے پانچ سال تک ایک کورس منعقد کرانا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ روس میں اس وقت اسلام دوسرا بڑا دین ہے۔ اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد دو کروڑ ہے۔ جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ 2050ء تک روس میں سب سے بڑا مذہب اسلام ہوگا۔ یاد رہے کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران روس میں مسلم علماء پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور صرف گٓذشتہ سال روس میں چھ مسلمان علماء قتل ہوئے ہیں۔
.....
/169