10 مارچ 2013 - 20:30

بحريني حکومت کے کارندوں نے ايک بار پھر مظاہرين پر حملہ کرکے کم ازکم چودہ افراد کو زخمي کرديا -

ابنا: بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے جد حفص کے علاقے ميں،  جب لوگ پرامن مظاہرہ کررہے تھے حملہ کرديا –مظاہرين ملک ميں جمہوريت اور آزادي کے حق ميں نعرے لگارہے تھے –اس درميان جمعيت الوفاق اسلامي نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ بحرين کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے جمعے کو الديہ کے علاقے ميں لوگوں کے ايک اجتماع پر فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمي کرديا –يہ اجتماع بحريني سيکورٹي فورس کے ہاتھوں شہيد ہونےوالے نوجوان عيسي الجزيري کے سوگ ميں منعقد ہوا تھا –بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے کئي سوگواروں کو گرفتار بھي کرليا - زخميوں کو اسپتال منتقل کرديا گيا ہے –محمود عيسي الجزيري کو گذشتہ چودہ فروري کو انقلاب بحرين کے آغاز کي دوسري سالگرہ کے موقع پر  نکالے گئے جلوس کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے زہريلي گيس کے گولے کا نشانہ بنايا تھا جس کے بعد وہ زخموں کي تاب نہ لاکر شہيد ہوگيا –بحرين ميں گذشتہ دو برس سے عوام پر امن مظاہرے کررہے ہيں- بحريني عوام اپنے ملک ميں جمہوريت اور آزادي کا مطالبہ کررہے ہيں –بحرين اور سعودي عرب کے فوجيوں نےاس عرصے ميں  پرامن مظاہرين پر بے پناہ مظالم ڈھائے ہيں جن کے نتيجے ميں سيکڑوں عام شہري شہيد اور زخمي ہوئے ہيں - جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے - آل خليفہ اور آل سعود کے فوجيوں کے  مظالم کے باوجود بحريني عوام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پرامن مظاہرے ، مطالبات پورے ہونے تک جاري رکھيں گے -

.....

/169