10 مارچ 2013 - 20:30

ایران کے صوبہ گلستان کے علماء اور دینی طلباء نے گرگان کے مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) میں پاکستان کے شیعوں کے قتل عام کی مذمت میں مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: اس صوبے کے علماء اورطلباء نے گرگان کے دینی مدرسہ امام خمینی(ره) میں اجتماع کرتے ہوئے پاکستان کے مظلوم شیعوں کے قتل عام کی مذمت میں مظاہرہ کیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ حوزہ علمیہ گلستان کے سربراہ گورنرہاوس کے سیکیورٹی اور سیاسی مشیر صوبہ کے دینی مدارس کے سربراہان علماء اور دینی طلباء نے اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کی ہے۔آیت اللہ نورمفیدی اور آق قلا کے اہل سنت دینی مدارس کے سربراہ سلاق نے اس اجتماع سے خطاب کیا ہے۔قابل ذکر ہےکہ صوبے کے علماء دینی طلباء اور اسی طرح میڈیا والوں نے اس اجتماع میں بھرپور شرکت کر کے اپنی دینی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔اس اجتماع کے اختتام پر پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کی مذمت میں ایک بیانیہ پڑھا گیا ہے اور مظاہرین نے عالمی استکبار اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔

.......

/169