10 مارچ 2013 - 20:30

اقوام متحدہ میں انسدادمنشیات اور جرائم کے ڈائرکٹر نے انسداد منشیات میں ایران کی بےپناہ جد وجہد کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کا اول شریک قرار دیا ہے۔

ابنا: یوری فدوٹوف نے کل اتوار کو اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کمیشن کے 56ویں سالانہ اجلاس سے قبل کہا کہ انسداد منشیات میں اسلامی جمہوریہ ایران، اقوام متحدہ کا اول شریک ہے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات میں انسداد منشیات میں ایران کے اہم کردار پر تاکید کی تھی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ اس 5روزہ اجلاس میں شرکت کےلئے کل رات ویانا پہنچ گئے ۔  اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کمیشن کے 56ویں سالانہ اجلاس کا آج ویانا میں آغاز ہوگا۔

.....

/169