ابنا: رامین مہمان پرست نے ایران کے تین جزائر تنب بزرگ ،تنب کوچک اور ابوموسی کے بارے میں عرب لیگ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے اس بیان میں جو دعوے کئے گئے ہیں ان سے خطے میں جاری صورتحال پر عرب لیگ کے غلط تجزیے کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے مظالم اور شام وبحرین کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جزائر کے بارے میں عرب لیگ کے دعووں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عرب لیگ خطے کے اہم مسائل اور حقائق سے غافل ہے ۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذکورہ تینوں جزائر کے ایرانی ہونے پر تاکید کرتے ہوئےکہا کہ خلیج فارس کے علاقے میں امن واستحکام کا تحفظ ،سبھی علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے اور توقع ہے کہ عرب لیگ کے اراکین بھی ایران کی ارضی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے علاقے کے اصل مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں۔
.....
/169