ابنا: تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ ایک خاتون بمبار جو ماڈرن ہے اور اس پر کسی کو کوئی شک نہیں ہو سکتا کہ یہ خاتون بمبار ہے پڑھی لکھی خاتون انگریزی‘ اردو اور کئی زبانوں پر عبور ہے جو کوئٹہ شہر میں کسی وقت بھی داخل ہو سکتی ہے اور اس کے ٹارگٹ میں ہزارہ ٹاؤن‘ علمدار روڈ‘ کرانی روڈ اور ایک حساس ادارے کا دفتر شامل ہے جس پر جمعرات کو بروری روڈ‘ اسپنی روڈ ‘ سبزل روڈ‘ کرانی روڈ ‘ علمدار روڈ پر ایف سی اور پولیس نے چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا خاص طور پر رکشوں کی چیکنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اس کے علاوہ کالے شیشے والی گاڑیوں‘ پیلی ٹیکسیوں کی چیکنگ بھی کی جاتی رہی۔
.....
/169