8 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کونسل کے سیکریٹری نے ایران سے متعلق ،انسانی حقوق کے مبصر احمد شہید کی رپورٹ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےلئے بڑی رسوائی قرار دی ہے۔

ابنا: جواد لاریجانی نے آج صبح جینوا جانے سے قبل امام خمینی (رح) ایئرپورٹ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہید کی رپورٹ میں ان افراد کے بے بنیاد دعووں کو دستاویز کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو خود سینکڑوں بےگناہ انسانوں کے خلاف دہشتگردانہ حملوں میں ملوث رہے ہیں۔  
ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کونسل کے سیکریٹری نے احمد شہید کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہید کو جب سے یہ عہدہ سونپا گیا انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ڈرامہ رچانے کا آغاز کیا۔ جواد لاریجانی نے واضح کیا کہ ایران سے متعلق انسانی حقوق کے مبصر کا تعین ،غلط اقدام ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران ، مشرق وسطی میں سب سے بڑی ڈیموکریسی کا حامل ملک ہے ۔ انہوں نے اپنے جینوا دورے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے دفاع میں بڑا سرگرم ملک ہے۔ جواد لاریجانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کارکردگی میں بہت سے نواقص موجود ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران ان نواقص کو کم کرنے کےلئے بین الاقوامی سطح پر سرگرم عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242/