8 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے مسجدالاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر صہیونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے صہیونی فوجیوں کی جانب سے مسجدالاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملے اور درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کی جارحیت پسندی اور اسلامی مقدسات کی توہین پر سخت ردعمل ظاہر کریں ۔
رامین مہمان پرست نے کہا کہ مسجدالاقصی میں صہیونی فوجیوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں پر حملے جیسے جرائم پر دنیا کی خاموشی نے صہیونی فوجیوں کو مزید گستاخ کردیا ہے جس کا ایک نمونہ کل مسجدالاقصی میں دیکھا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲