ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں " قومی دفاع، ہمہ گیر دفاع " کے زیر عنوان منعقد ہونے والی کانفرنس میں آج تقریر کر تے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر آمریت کی روک تھام ،اسلامی جمہوریہ ایران کی ہوشیاری پر مبنی دقیق پالیسی رہی ہے اور امریکہ نے واضح طور پر اس مسئلے کو افغانستان ، عراق ، لبنان اور غزہ میں محسوس کیا۔علی لاریجانی نے خطے میں اسلام پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس بیداری کو ہائي جیک کرنے کے لۓ کوشاں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں صہیونی ریاست کی طاقت زوال کا شکار ہے اور اس سلسلے میں ایران کا کردار واضح طور پر نمایاں ہے۔
.....
/169