7 مارچ 2013 - 20:30

سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے ملک کے شمالي علاقوں ميں جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں پر حملے کئے ہيں-

ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ شمالي بحرين کے علاقوں ميں  دير اور معاميرٹاؤن ميں لوگ طے شدہ پروگرام کے مطابق سڑکوں پر آئے اور انہوں نے ملک پر مسلط شاہي خاندان کے خلاف نعرے لگائے-
بحريني پوليس نے جسے سعودي فوجيوں کي حمايت حاصل تھي جمہوريت کے حق ميں مظاہرے کرنے والے پرامن لوگوں پر حلہ بول ديا اور انہيں زبردست تشدد کا نشانہ بنايا- پوليس کےتشدد کے باوجود مظاہرين نے شاہي حکومت کے خاتمے کے نعرے لگائے اور اپنے جمہوري مطالبات کي تکميل تک مظاہرے جاري رکھنے کا عزم ظاہر کيا-
بدھ کے روز بھي بحرين کے مختلف شہروں ميں عوام نے سڑکوں پر آکے مظاہرے کئے تھے-
بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور لوگ ملک سے شاہي حکومت کے خاتمے اور عوام کي منتخب کردہ جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں.

.......

/169