5 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ صدر سٹیلائيٹ آئندہ برس زمین کے مدار میں بھیجا جائے گا۔ ایران کے شمسی کیلنڈر کا یہ آخری مہینہ ہے۔

ابنا: جنرل احمد وحیدی آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ صدر سٹیلائٹ اگلے شمسی سال میں زمین کے مدار میں بھیجا جائے گا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایرو اسپیس ادارے کے سربراہ حمید فاضلی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ایران آئندہ برس شریف سیٹ اور فجر نامی سیٹیلائيٹ خلا میں روانہ کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حال ہی میں قاہر تین سو تیرہ نامی جنگي طیارے کی رونمائي کی ہے ، اسکےعلاوہ ایرانی سائنس دانوں نے فضامیں زندہ جانور بھیجنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔