5 مارچ 2013 - 20:30

امریکہ کے ایک سینیئر فوجی عہدیدار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کی ناکامی کااعتراف کیا ہے ۔

ابنا: پریس ٹی وی کی آجکی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل جیمز ماٹیس نے سینیٹ کی مسلح سرویسوں کی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں کیونکہ ایران کی جوہری سرگرمیاں بدستور جاری ہیں ۔ ماٹیس کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آرہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک نے آلماتی مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔گروپ پانچ جمع ایک کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل پر تاکید کی گئی ہے ۔