4 مارچ 2013 - 20:30

روس ایٹم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر دوبارہ کام کرنے لگا ہے۔

ابنا: بوشہر ایٹمی بجلی گھر تین ہفتوں تک بند تھا۔ روس ایٹم کے ایک عہدیدار نے ریانووستی نیوز کو بتایا کہ اس وقت بوشہر ایٹمی بجلی گھر معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فروری کے وسط میں بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو  ٹربائيں کی مرمت کے لئے بند کردیا گيا تھا۔ بوشہر ایٹمی بجلی گھر گذشتہ برس مکمل ہوگيا تھا اور اس نے بجلی پیدا کرنا شروع کردیا تھا، یہ بجلی گھر نیشنل گرڈ سے جڑا ہوا ہے ۔