4 مارچ 2013 - 20:30

1948 کے مقبوضہ علاقوں میں سینکڑوں فلسطینیوں نے امریکی صدر باراک اوباما کے مجوزہ دورۂ مقبوضہ فلسطین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے جو فلسطینی قیدیوں کی تصاویر اور سبز پرچم اٹھا رکھے تھے امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے صہیونی حکومت کی حمایت میں امریکی پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور مسجدالاقصی سے حمایت کا مطالبہ کیا۔
   1948 کے مقبوضہ علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد نے کہا کہ یہ مظاہرہ، امریکی صدر باراک اوباما کے مجوزہ دورۂ مسجدالاقصی اور مقبوضہ علاقوں کے خلاف کیا گیا ۔
امریکی صدر باراک اوباما 20سے 22مارچ تک مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنیوالے ہیں۔

.....

/169