ابنا: بحرین میں انسانی حقوق مرکز کے کارکن نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائياں بدستور جاری ہیں۔ احمد الحداد نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کے کارندے بدستور انسانی حقوق کی پامالی کررہے ہیں اور اپنی تشدد آمیز حرکتوں سے عوامی تحریک کو کچلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ اصلاحات انجام دینے کا کوئي ارادہ نہیں رکھتی اور اس نے کبھی بھی نیک نیتی کا ثبوت نہیں دیا ہے۔ انہوں نے نہتے عوام کی گرفتاریوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ خاتون رہنما زینب الخواجہ پر لگائے الزامات کو بھی بے بنیاد قراردیا۔ بحرین میں انسانی حقوق مرکز کے سینئر رکن نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت کا تشدد مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ احمد الحداد نے کہا کہ پرامن مظاہرے کرنا ملت بحرین کا حق ہے اور آل خلیفہ اس حق کو پامال کررہی ہے۔ادھر جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ آل خلیفہ مذاکرات کے بہانے وقت تلف کررہی ہے اور اس سے کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔ شیخ علی سلمان نے کہاکہ ملت بحرین آل خلیفہ کی اس فریبی پالیسی سے آشنا ہیں اور وہ اس کے فریب میں نہیں آئيں گے۔ واضح رہے ملت بحرین نے آل خلیفہ کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کرنے کے علاوہ ان مسجدوں میں نماز ادا کی جنہيں آل خلیفہ نے آل سعود کی مدد سے منہدم کردیا ہے۔واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔
2 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396474
آل خلیفہ کے کارندے بدستور انسانی حقوق کی پامالی کررہے ہیں اور اپنی تشدد آمیز حرکتوں سے عوامی تحریک کو کچلنا چاہتے ہیں۔