ابنا: موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ امريکي فوج نے اپنے وحشيانہ حملوں کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے شمالي افغانستان کے صوبے بلخ کے ايک گاؤں پر بمباري کي جس کے نتيجے ميں کم از کم تين افراد جانبحق اور تين ديگر زخمي ہوگئے-
اطلاع کے مطابق آسٹريلوي فوجيوں نے بھي جنوبي صوبے اروزگان ميں حملہ کرکے دو کم سن بچوں کو ہلاک کرديا ہے- افغانستان ميں تعنيات آسٹريلوي فوجي کمان نے حملے کي تصديق کي ہے تاہم اس کي تفصيلات کي جانب کوئي اشارہ نہيں کيا-
ايک ہفتے قبل صوبہ کنڑ ميں امريکي فوج کي جانب سے کئے جانے والے ايسے ہي حملے ميں پانچ افغان بچوں سميت دس افراد مارے گئے تھے-
درايں اثنا جمعے اور ہفتے کي درميان رات صوبہ کنڑ کے علاقے دنگام کے قريب افغان پوليس کي ايک گاڑي کے راستے ميں ہونے والے دھماکے ميں دو پوليس افسران سميت دس سيکورٹي اہلکار ہلاک ہوگئے تھے-
.......
/169