ابنا: امریکہ میں جہاں اس ملک کے حکام نے حالیہ دنوں بارہا اسلامی جمہوریہ ایران کو راست مذاکرات کی دعوت دی تھی سینیٹ کے بعض اراکین نے ایک ایسے منصوبے کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں ایران پر حملے کی صورت میں صہیونی حکومت کی مدد و حمایت پر تاکید کی گئی ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس مسودے میں جسے امریکی سینیٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ رابرٹ میننڈز کی قیادت میں سینیٹروں کے ایک گروپ نے پیش کیا ہے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکی حکومت اسکی فوجی ،سفارتی اور اقتصادی مدد کرے گی، تاہم اس مسودے میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ اسے اسرائیل کو ایران پر حملے کے لئے اکسانے کی کوشش نہ سمجھی جائے کیونکہ امریکی سینیٹرز اگرچہ ایران کو ایٹم بم حاصل ہونے کے مخالف ہیں لیکن دنیا کے کسی بھی علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے بھی خلاف ہیں ۔امریکی سینیٹرز کی جانب سے یہ مسودہ ایسی حالت میں پیش کیا جا رہا ہے کہ امریکی حکام نے حالیہ دنوں اسلامی جمہوریہ ایران سے راست مذاکرات کی خواہش ظاہر کی تھی جبکہ ایٹم بم حاصل کرنے پر مبنی الزام کو اسلامی جمہوریہ ایران نے یکسر مسترد کرکے اسکے حرام ہونے پر مبنی رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے فتوے پر ہمیشہ تاکید کی ہے ۔
1 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396125
امریکہ میں جہاں اس ملک کے حکام نے حالیہ دنوں بارہا اسلامی جمہوریہ ایران کو راست مذاکرات کی دعوت دی تھی سینیٹ کے بعض اراکین نے ایک ایسے منصوبے کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں ایران پر حملے کی صورت میں صہیونی حکومت کی مدد و حمایت پر تاکید کی گئی ہے۔