1 مارچ 2013 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون صابر چوک پر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے علی نواز اور علی حسین شہید ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے نتییجے میں ایک شیعہ مومن ہاشم زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ابنا: شہید ہونے والے 25 سالہ شیعہ مومن مومن علی ولد نواز اور 24 سالہ علی ولد اعجاز کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے 22 سالہ شیعہ مومن ہاشم ولد مشتاق حسین اس وقت آغاخان اسپتال میں زیر علاج ہیں مومینن سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔

واضع رہے کہ کراچی کا علاقے اورنگی ٹاون کالعدم جماعتوں کا مضبوط ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے ایجنسیاں بارہا اورنگی میں کالعدم جماعت کے اشتہاری ملزموں کی طرف نشاندھی کر چکی ہیں لیکن یہ نشاندھی فقط فقط رسمی ہی رہی کیونکہ آج تک عملی کاروائی دیکھنے میں نہ آسکی۔

.......

/169