28 فروری 2013 - 20:30

بغداد کے جنوب میں دیوانیہ کے علاقہ میں آج جمعہ کے دن ایک بازار میں دو کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں پانچ ہلاک اور ۴۵ زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: بغداد کے جنوب میں دیوانیہ کے علاقہ میں آج جمعہ کے دن ایک بازار میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ۴۵ کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ صوبے کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان ترکی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں یکے بعد دیگرے کار بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ان بم حملوں کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ فوری طور پر کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی