ابنا: اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی سربراہ ہیلن کلارک نے کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ترقیاتی مقاصد سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ دنیا کے ممالک غربت سے مقابلے کے عمل میں تیزی لائيں۔بوگوٹا میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا کے پچاس ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔ ہیلن کلارک نے چین میں ہونے والی ترقی و پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی لاکھوں چینیوں کی غربت کے خاتمے کا سبب بنی ہے۔انہوں نے کہاکہ برازیل، میکسیکو اور ہندوستان میں بھی اچھی ترقی ہوئي ہے اور یہ کہ تنازعات و مسائل کے ساتھ ترقی بہت مشکل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غریبوں کی کمی کے سلسلے میں ہونے والا کام ابھی غیر منظم ہے ، خاص طور سے، ان علاقوں میں جہاں مسلحانہ کارروائيوں کے تنازعات و مسائل موجود ہیں۔
.......
/169