28 فروری 2013 - 20:30

ملت شام نے دہشتگردوں کے حملوں اور بم دھماکوں کے باوجود استقامت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: دہشتگردوں کی جانب سے دمشق پر حملے کرنے اور اس شہر کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کی کوششوں کے باوجود شہر دمشق کے باشندوں نے فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کی یہ کوششیں ناکام بنادی ہیں۔ شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے شام کی اقتصادی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ شام ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شام پر ظالمانہ پابندیوں اور شہری تنصیبات جیسےاسپتالوں، بجلی گھروں اور تیل کے کارخانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کے باوجود شام کی حکومت ان تنصیبات کی تعمیر نو اور ملک کو آباد رکھنے اور ترقی کی طرف گامزن رہنے کا عزم مصمم رکھتی ہے۔ ادھر سیاسی امور کے مبصر مصطفی قوام نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کا فریضہ ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کی حمایت کرے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے خلاف سرگرم عمل دہشتگردوں کا اپنے اہداف تک نہ پہنچنے کا سب سے بڑا سبب، ملت شام کی استقامت ہے۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صہیونی ریاست، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169