26 فروری 2013 - 20:30

آج جرمنی کے دارالحکومت برلن میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو اور ان کے امریکی ہم منصب جان کیری کی ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ تعلقات سے وابستہ معاملات اور اہم عالمی مسائل زیر غور آئیں گے۔

ابنا: سرگئی لاوروو نے کہا کہ وہ جان کیری کے ساتھ شام کے حالات اور امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے واقعات پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران جان کیری روس کو مسئلہ شام پر اپنا موقف تبدیل کرنے کی جانب مائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم امریکی وزارت خارجہ کے ذرائع نے تسلیم کیا کہ روس کے موقف میں تبدیلی کا امکان کم ہے۔

.......

/169