25 فروری 2013 - 20:30

مصر کے قومی سالویشن فرنٹ کے سینئر رکن عمرو موسی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات، پارلیمانی انتخابات کے لئے مناسب نہیں ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق مصر کے قومی سالویشن فرنٹ کے سینئر رکن اور ناکام صدارتی امیدوار عمرو موسی نے آج سی این این ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نامناسب موقع پر پارلیمانی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے مصر کے موجودہ بحران کے حل کے لئے قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا اور ملک کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور گروپوں کو بات چیت کی دعوت دی۔عمرو موسی نے انتخابات کے بائيکاٹ کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں ابھی کوئي فیصلہ نہیں کیا گيا ہے۔فابل ذکر ہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی نے مصری عوام سے ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کی اپیل کی ہے۔مصر میں 22 اور 23 اپریل کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہوں گے۔