ابنا:
خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے قلعے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ۲ اہلکار جاں بحق جبکہ ۵ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے مطابق تحصیل باڑہ میں فورٹ سلوپ سی قلعے میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ۲ ایف سی اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ۵ شدید زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو پشاور سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے دھامکہ سے ۷ کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ قلعہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
24 فروری 2013 - 20:30
News ID: 394481
پاکستان خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے قلعے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ۲ اہلکار جاں بحق اور ۵ زخمی ہوئے ہیں۔