24 فروری 2013 - 20:30

وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ حکومتِ پنجاب اور لشکرِ جھنگوی میں ایک خاموش معاہدہ ہے۔

ابنا: پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ لشکرِ جھنگوی کے پیچھے کون ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کا استغفیٰ  صدر کو موصول نہیں ہوا اور وہ اب بھی  گورنر ہیں۔ رحمان ملک نے دعویٰ کیا کہ وہ کل پنجاب حکومت اور لشکرِ جھنگوی کے درمیان تعلقات کے دستاویزی ثبوت پیش کریں گے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے الگ الیکشن لڑنے کے متعلق انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اگر اپنے منشور کے تحت الیکشن لڑنا چاہتی ہے تو یہ ان کا حق ہے۔